ملکی دفاع میں پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کاپہلے ہی بہت معترف ہوں، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا، شیخ رشید
ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا، شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملکی دفاع میں پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کاپہلے ہی بہت معترف ہوں، انہوں نے کہا کہ بھارتی آبدوزکا سراغ لگانے پر پاک بحریہ کوسلام پیش کرتا ہوں۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے بھارتی آبدوز کا پیشگی سراغ لگانے پر پاک بحریہ کو سلام پیش کرتے ہوئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں پرخراج تحسین پیش کیا گیا۔

وزیر داخلہ بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت شاید بھول بیٹھا تھاکہ پاک بحریہ بھی دیگر فورسز کی طرح ہمہ وقت چوکس ہے، دنیا بھارت کی پاکستان مخالف جارحیت کا نوٹس لے۔

مزید پڑھیں: پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی

وزیر داخلہ نے پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی دفاع میں پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کاپہلے ہی بہت معترف ہوں، رواں ماہ آبدوز“حمزہ”کے دورے سے پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر میرا یقین مزیدپختا ہوگیاہے۔

Related Posts