شیخ رشید کی مری کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخ رشید کی مری کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور
شیخ رشید کی مری کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور

راولپنڈی: تھانہ مری میں درج مقدمے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست منظور ہو گئی۔

سابق وزیر داخلہ کی جانب سے سردار عبدالرزاق خان اور سردار شہباز خان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت کی جانب سے شیخ رشید کی ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی، علاقہ مجسٹریٹ مری محمد ذیشان نے فیصلہ سُنا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے، مری کی جعلی ایف آئی آر میں درخواست ضمانت منظور ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ کے خلاف گرفتاری کے دوران پولیس سے مزاحمت اور اہلکار کی وردی پھاڑنے کے الزام میں کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

مزید پڑھیں:ڈیرہ غازی خان میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 دوست جاں بحق

مری کی عدالت نے 9 فروری کو مری پولیس کی شیخ رشید کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

Related Posts