فرانسیسی سفیر کو نکال دیا تو یورپ پاکستان سے تعلق توڑ دیگا، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sheikh rasheed talks to media in islamabad

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک لبیک کے مسئلے میں فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطلب یورپی یونین سے تعلق ختم کرنا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ائیر پٹرولنگ یونٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے بڑا کوئی عاشق، رسولﷺ اورختم نبوت کا سپاہی نہیں لیکن تحریک لبیک کامطالبہ مان کر اگر فرانسیسی سفیر کو نکالتے ہیں تو یورپی یونین سے تعلق ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پانچ سال پورے کریں گے،حکومت عمران خان کی قیادت میں مہنگائی کے جن کوقابو کریگی۔عمران خان کی نظر دنیا کے مسائل پر ہے ،آئی ایم ایف سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں۔

مزید پڑھیں:
کالعدم تحریک لبیک کا دھرنا،حکومت کو دی گئی مہلت ختم، لاہور میں انٹرنیٹ سروس بند

مسلم لیگ (ن) کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

ان کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے قانون کے دائرے میں احتجاج کیا تو کوئی ایکشن نہیں لیں گے لیکن کسی نے قانون توڑا تو ایکشن لیا جائے گا،نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا فواد چوہدری بتا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کالعدم مذہبی وسیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان نے دوروز قبل اپنے سربراہ حافظ سعد رضوی کی رہائی کیلئے کئے جانے والے احتجاج کو دھرنے میں تبدیل کرتے ہوئے کہا تھاکہ حکومت کو 2روز کا الٹی میٹم دے رہے ہیں، اگر معاہدہ پورا نہیں کیا تو حتمی لائحۂ عمل دیں گے۔

رواں برس اپریل میں علامہ سعد رضوی کی رہائی سمیت دیگر امور پر ٹی ایل پی اور حکومت کے مابین معاہدہ ہوا جس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا، تحریک لبیک کے مطابق لاہور میں دھرنا جاری ہے۔

Related Posts