دیامر بھاشا ڈیم کا منصوبہ نواز حکومت نے شروع کیا۔وزیراعظم شہباز شریف

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
دیامر بھاشا ڈیم کا منصوبہ نواز حکومت نے شروع کیا۔وزیراعظم شہباز شریف
دیامر بھاشا ڈیم کا منصوبہ نواز حکومت نے شروع کیا۔وزیراعظم شہباز شریف

پشاور: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے علاقے کوہستان میں واقع دیامر بھاشا ڈیم کا منصوبہ نواز شریف حکومت نے شروع کیا تھا۔ ڈیم کی تعمیر کیلئے اربوں روپے رکھے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے آج ن لیگی رہنماؤں شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ دیامر بھاشا ڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میں یہاں کوئی سیاسی تقریر کرنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 33، ہنگو میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

خطاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم معیشت کیلئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ ہمیں توانائی کے بڑے منصوبوں کے بارے میں فوری سوچنا ہوگا۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل سے آب پاشی اور زراعت کو فروغ ملے گا۔

ڈیم منصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کریں۔ ڈیم بنانے سے ملک کی معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا۔ اس منصوبے کو سی پیک سے منسلک کرنا چاہئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیم بنانے سے منسلک اعلیٰ حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو شدید موسم اور علاقے تک رسائی جیسی مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈیم سے زرعی زمینوں کی سیرابی کے ساتھ ساتھ معیشت بہتر ہوگی۔

Related Posts