سندھ ہائیکورٹ کا سینیٹر اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار نہ کرنیکا حکم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کا اعظم سواتی کی گرفتاری کا ازخود نوٹس لینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع
پی ٹی آئی کا اعظم سواتی کی گرفتاری کا ازخود نوٹس لینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کے بیٹے کی درخواست پر فوری سماعت کی استدعا منظور کرنے کے بعد ہدایات جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کا، عمران خان دعوے چھوڑ دیں۔سلیمان شہباز

اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی نے سندھ میں پی ٹی آئی سینیٹر کی گرفتاری کے خلاف نئی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی۔ جسٹس اے کے آغا نے 2 رکنی ججز بینچ کی سربراہی کرتے ہوئے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران سیینٹر اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی کے علاوہ حلیم عادل شیخ اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی عدالت پہنچ گئے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ اعظم سواتی کو مزید کیسز میں گرفتار نہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سینیٹر اعظم سواتی کا راہداری ریمانڈ مکمل ہوا تو پولیس نے سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ میں گرفتاری کے بعد انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ و سول جج کی عدالت میں پیش کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔ قبل ازیں بلوچستان ہائیکورٹ اعظم سواتی کی رہائی کا حکم دے چکی تھی، تاہم سندھ پولیس نے بلوچستان سے سینیٹر کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

Related Posts