اسلام آباد: ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف 2 روزہ دورے کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں۔ وزیر اعظم نے وفاقی وزراء کے ہمراہ صدر شوکت مرزایوف کا استقبال کیا اور انہیں پاکستان میں خوش آمدید کہا۔
پاکستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پرامن اور قریبی تعلقات کا خواہاں ہے، آرمی چیف