وزیرِاعظم کا دورۂ پشاور،اراکینِ اسمبلی کی غیرحاضری کاغلط تاثردیاجارہا ہے۔شوکت یوسفزئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِاعظم کا دورۂ پشاور،اراکینِ اسمبلی کی غیرحاضری کاغلط تاثردیاجارہا ہے۔شوکت یوسفزئی
وزیرِاعظم کا دورۂ پشاور،اراکینِ اسمبلی کی غیرحاضری کاغلط تاثردیاجارہا ہے۔شوکت یوسفزئی

پشاور: وزیرِ اعظم عمران خان کے دورۂ پشاور میں اراکینِ اسمبلی سے ملاقات کے دوران بعض اراکین کی غیر حاضری کی خبروں پر ردِ عمل دیتے ہوئے وزیرِ محنت خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ غیر حاضری کا غلط تاثر دیاجارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ محنت کے پی کے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ روز پشاور کا دورہ کیا اور ان سے اراکینِ اسمبلی نے ملاقات کی۔ اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی وزیرِ اعظم سے  ملاقات میں بھرپور انداز میں شریک ہوئے۔

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ محنت خیبر پختونخوا نے کہا کہ بعض اراکینِ اسمبلی ذاتی مصروفیات کے باعث ضرور وزیرِ اعظم سے ملاقات نہ کرسکے تاہم مذکورہ اراکینِ اسمبلی نے اس کی پیشگی اطلاع دے دی تھی۔ غیر حاضری کا تاثر غلط ہے۔

گفتگو کے دوران صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ یہ غلط فہمی ختم ہونی چاہئے، وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے جو اراکین نہ آسکے، وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے جنہیں حکومت کی طرف سے یہ ہدایت کی گئی تھی کہ وہ قومی اسمبلی اجلاس میں موجود رہیں۔

بعض اراکینِ اسمبلی کی ذاتی مصروفیات کے باعث وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات میں عدم شرکت کے تاثر کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مراد سعید، علی محمد خان اور شہریار آفریدی جیسے افراد پر شک نہیں کیا جاسکتا، اس کی کوئی گنجائش نہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے خیبرپختونخوا کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

وزیر اعظم عمران خان خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور پہنچے جہاں انہوں نے کئی اجلاسوں کی صدارت کی۔ دورے میں ان سے خیبرپختونخوا کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم سے خیبرپختونخوا کے اراکین اسمبلی کی ملاقات،20غیرحاضر

Related Posts