بیٹی کی شادی کے بعد شتروگھن سنہا اسپتال میں داخل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کا ہاتھ اداکار ظہیر اقبال کے ہاتھوں میں تھما دیا ہے۔ بالی ووڈ کے ‘شاٹ گن’ نے بیٹی کی خوشی کو قبول کیا اور شادی کے حوالے سے خاندان میں اختلافات کے باوجود اس رشتے کی منظوری دے دی، لیکن اپنی بیٹی کی شادی کے چند دن بعد شتروگھن سنہا کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس خبر نے ان کے مداحوں کی پریشانی بڑھا دی ہے۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کو جمعہ (29 جون) کی شام دیر گئے ممبئی کے کوکیلابین اسپتال سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد یہ بحث شروع ہو گئی کہ کیا سوناکشی ماں بننے والی ہیں۔ ادھر خبر ہے کہ اداکارہ اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ اپنے والد شتروگھن سنہا کی خیریت دریافت کرنے پہنچی تھیں۔

77 سالہ شتروگھن سنہا کے ساتھ کیا ہوا؟ وہ اسپتال میں کیوں داخل ہےہیں؟ ظہیر کے ساتھ بیٹی کی شادی کے فوراً بعد شتروگھن کی صحت کو کیا ہوا؟ اس طرح کے سوالات سے مداح کافی پریشان ہیں۔

TOI کی ایک رپورٹ کے مطابق شتروگھن سنہا کو ان کے معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی صحت کے حوالے سے ابھی تک کوئی آفیشل اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ پہلے لوک سبھا الیکشن اور پھر بیٹی سوناکشی کے ساتھ ظہیر کی شادی کے درمیان وہ بہت بھاگ دوڑ کر رہے تھے جس نے ان کے جسم اور دماغ پر کافی دباؤ ڈالا ہے۔ اس لیے انہیں معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ایسے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

جیسے ہی سوناکشی کو شتروگھن سنہا کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر ملی، وہ اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ اپنے والد کی خیریت دریافت کرنے کے لیے کوکیلا بین اسپتال پہنچ گئیں۔ اسپتال سے نکلتے وقت پاپارازیوں نے انہیں دیکھا اور یوں ایک نئی بحث نے جنم لیا۔

Related Posts