شرمین عبید چنائے کی فلم نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی دو مرتبہ آسکر انعام یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے اور دیگر نامور ڈائریکٹرز کے اشتراک سے بننے والی دستاویزی فلم ’آئی ایم سم باڈی‘ کو عالمی اعزاز ملا ہے۔ 

فلم نے میلانو انٹرنیشنل فیسٹیول میں ’گرلینڈ دی اونر‘ کا ایوارڈ جیتا ہے اور اس فیسٹیول کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی طرف سے توثیق حاصل ہے۔

مس یونیورس کے اسٹیج پر پاکستانی ملکہ حسن کے جلوے

فلم میں فٹبال آئیکون ڈیوڈ بیکھم کومہمان اداکار کے طور پر شامل کیا گیا ہے اور اس میں مختلف ممالک کے ان بچوں کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے فٹبال کے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ قطر میں حصہ لیا۔

کچھ بچے برازیل اور بنگلادیش سے، کچھ پاکستان سے جبکہ کچھ بچوں کو فلسطین کے مہاجر کیمپوں سے فلم میں شامل کیا گیا ہے۔

فلم کی شوٹنگ پانچ ممالک میں کی گئی ہے اور اس میں اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ سے پہلے اور بعد میں بچوں پر اثرات کا جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم کا ورلڈ پریمیئر رواں برس اکتوبر میں برازیل میں فیسٹیول دی ریو کے موقع پر کیا گیا تھا۔

Related Posts