مصرکا ساحل غیر محفوظ، بحیرۂ احمر میں شارک کا قاتلانہ حملہ، 2 خواتین ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مصر کے سرخ سمندر میں شارک کا قاتلانہ حملہ، 2 خواتین ہلاک
مصر کے سرخ سمندر میں شارک کا قاتلانہ حملہ، 2 خواتین ہلاک

مصر کے بحیرۂ احمر میں شارک نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 خواتین ہلاک ہو گئی ہیں۔ سال 2021 کے دوران شارک حملوں کے 47 واقعات رپورٹ کیے جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 4جولائی کومصر کے ساحلی شہر ہرغدہ کے جنوب میں پیش آیا جبکہ دونوں خواتین کی ہلاکت کی تصدیق مصر کی متعلقہ وزارت نے بھی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

مناسکِ حج کا آغاز، عازمین منیٰ پہنچنا شروع

مصری وزیرِ ماحولیات نے کہا کہ شارک نے خواتین پر حملہ اس وقت کیا جب وہ ساحل کے قریب تیراکی میں مصروف تھیں۔ دونوں حملے ساحل سے 600میٹر کے دائرے میں کیے گئے۔

ہلاک خواتین کا تعلق آسٹریا اوررومانیہ سے تھا جو سیاحت کی غرض سے ہرغدہ کے ساحل پر پہنچی تھیں۔ وزیرِ ماحولیات کے بیان کے مطابق تمام تر سیاحتی سرگرمیاں فوری طور پر معطل کردی گئیں۔

بیان کے مطابق شارک کے حملوں اور ممکنہ وجوہات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی ترتیب دے دی گئی ہے۔ رومانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال بھی لے جایا گیا تھا۔

خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں جبکہ دوسری خاتون آسٹریا سے تعلق رکھتی تھیں، تاہم وہ اپنے شوہر کے ہمراہ 5سال سے مصر میں رہائش پذیر تھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مصر میں شارک کے حملوں میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عموماً 1 کروڑ 10لاکھ افراد میں سے کوئی ایک ہی شارک کے حملے کا نشانہ بنتا ہے۔

Related Posts