اپنے کام سے کام رکھو!شنیرا اکرم نے روزے سے متعلق سوال کرنیوالوں کو کھری کھری سنادیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپنے کام سے کام رکھو!شنیرا اکرم نے روزے سے متعلق سوال کرنیوالوں کو کھری کھری سنادیں
اپنے کام سے کام رکھو!شنیرا اکرم نے روزے سے متعلق سوال کرنیوالوں کو کھری کھری سنادیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے روزے سے متعلق سوال کرنے والوں کھری کھری سناکر اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دیدیا۔

شنیرا اکرم نے انسٹاگرم پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان تمام لوگوں کو جنہوں نے مجھے روزہ نہ رکھنے سے متعلق پوچھا ہے انہیں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ یہ میرا ذاتی معاملہ ہے آپ اپنے کام سے کام رکھیں اور دوسری بات اس قت میں آسٹریلیا میں ہوں اور یہاں رات کے 8 بج کر 45 منٹ ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ شنیرا اکرم آسٹریلوی شہری ہیں اور مسیحی مذہب سے تعلق رکھتی ہیں تاہم وسیم اکرم سے شادی کے بعد بھی اب تک مذہبی تبدیلی کے حوالے سے کوئی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

شنیرا اکرم پاکستان میں ہمیشہ سماجی مسائل کے حوالے سے متحرک اورعوام کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں تاہم اکثر اوقات مداح ایسے سوال کرتے ہیں جس پر شنیرا اکرم تلخ جواب دینے پر مجبور ہوجاتی ہیں۔

آج پاکستان میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہے اور اس مناسبت سے لوگوں نے ذاتی زندگی میں مداخلت کرتے ہوئے شنیرا اکرم سے بے وقت روزے سے متعلق سوال کئے جس پر انہوں نے سخت جواب دیا۔

Related Posts