شنیرا اکرم کراچی کے شہریوں کی ساحل پر کچرا پھینکنے کی عادت سے تنگ آگئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شنیرا اکرم کراچی کے شہریوں کی ساحل پر کچرا پھینکنے کی عادت سے تنگ آگئیں
شنیرا اکرم کراچی کے شہریوں کی ساحل پر کچرا پھینکنے کی عادت سے تنگ آگئیں

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کراچی کے شہریوں کی ساحلِ سمندر پر کچرا پھینکنے کی عادت سے تنگ آ گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا کہ میں تنگ آ گئی ہوں۔ ہم ساحل کو بار بار صاف کرتے ہیں تاکہ کراچی صاف ہوسکے اور سیوریج کی لائنیں بھی صاف ہوں۔

پیغام میں شنیرا اکرم نے کہا کہ لوگ سیوریج لائنز صاف نہیں رکھتے اور کچرا پھینکنے کی عادت بھی جوں کی توں ہے جس سے ساحل ایک بار پھر خراب ہوچکا ہے۔ اب میں ساحل صاف کرنے کیلئے دوبارہ نہیں جاؤں گی۔

شنیرا اکرم نے کہا کہ میں نے بار بار کراچی کا ساحل صاف کرنے کیلئے تگ و دو کی۔ ساحل کا دوبارہ بری طرح خراب ہونا ہمارے ملک کیلئے پریشانی کا باعث ہے۔ ہم سب کو اس بات پر شرم آنی چاہئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی  نفرت انگیز تقریر پاکستان کے خلاف ہے۔گورنر سندھ

 

Related Posts