شین واٹسن کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شین واٹسن کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا
شین واٹسن کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شین واٹس کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا، شین واٹسن اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

گزشتہ دنوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق کپتان معین خان کو ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کیا تھا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں پی ایس ایل ٹائٹل جیتا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں شین واٹسن مین آف دی ٹورنامنٹ رہے اور اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

وہاب ریاض نے نسیم شاہ سے متعلق خوشخبری سنادی

شین واٹسن نے 2020 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، وہ دو مرتبہ ون ڈے ورلڈکپ 2007 اور 2015 کی فاتح آسٹریلوی ٹیم کا حصہ تھے۔

Related Posts