بھارت سے شرمناک شکست،شاہد آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت سے شرمناک شکست،شاہد آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا
بھارت سے شرمناک شکست،شاہد آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شرم ناک شکست پر غصے پر قابو نہ رکھ سکے۔

بھارت نے پاکستان کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بارش سے متاثرہ میچ میں 228 رنز کی بڑی اور شرمناک شکست سے دوچار کیا۔ بھارت نے پاکستان کو ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کردیا۔

سابق قومی کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کو بھی پاکستان کی رنز کے حساب سے تاریخ کی دوسری بدترین شکست نے سیخ پا کر دیا، انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کھیل میں جیت اور ہار مقابلے کا حصہ ہے لیکن جیت کے حصول کے لیے نہ لڑنا افسوسناک ہے۔ اس میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ہر شعبے میں بہترین کاکردگی دکھائی۔

شاہد آفریدی نے اظہار برہمی کے ساتھ اسی ٹویٹ میں پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بھی بڑھایا اور کہا کہ آپ اگلے میچ میں اچھی کاردکرگی دکھا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:سری لنکا میں کسینو جانیوالے 2 پی سی بی عہدیداروں کیخلاف تحقیقات کا آغاز ہوگیا

سابق کپتان نے میچ میں شاندار کامیابی کا مظاہرہ کرنے پر ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کو سنچریز بنانے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

Related Posts