سنجیدہ شیخ کے ساتھ لڑکی کی شرمناک حرکت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹائمز آف انڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ کی حالیہ ہٹ سیریز ”ہیرا منڈی“ میں وحیدہ کا کردار ادا کرنے والی بھارتی اداکارہ سنجیدہ شیخ نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجیدہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھے ایک واقعہ آج بھی یاد ہے جو ایک لڑکی کا تھا۔ میں ایک نائٹ کلب میں تھی جہاں میرے قریب سے گزرنے والی ایک لڑکی نے میرے سینے کو چھوا اور وہ چلی گئی۔

موقر آج نیوز کے مطابق سینجیدہ کا کہنا تھا کہ میں ششدر رہ گئی کہ میرے ساتھ یہ ابھی جو ہوا ہے وہ کیا تھا؟ یہ واقعی میرے لیے بہت حیران کن تھا۔ اس واقعے کے ایک عرصے بعد تک میں اضطراب کی کیفیت میں رہی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بچپن سے سنا تھا مرد آپ کی پیٹھ پر ہاتھ مارتے ہیں، ہراساں کرتے ہیں یا بدتمیزی کرتے ہیں لیکن یہ بات درست نہیں ہے، اگر آج کل کی بات کی جائے تو اب لڑکیاں بھی کم نہیں ہیں وہ بھی مردوں کی طرح اس میدان میں آگے آگے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ غلط راستے کا مردوں یا عورتوں سے کوئی تعلق نہیں ہے جو بھی غلط ہے وہ غلط ہے۔ اگر کسی عورت نے آپ پر ظلم کیا ہے تو اس پر بھی ویسے ہی بات کریں جیسے مردوں کے جبر پر کی جاتی ہے۔

واضح رہے اداکارہ سنجیدہ شیخ ماضی میں بھی انتہائی بولڈ موضوعات پر لب لشائی کرتی نظر آئی ہیں، پھر چاہے وہ ان کی اداکار عامر علی سے طلاق کا معاملہ ہو یا اداکار ہرشوردھن رانے سے قریبی تعلقات، سنجیدہ ہر موضوع پر کھل کر بات کی ہے۔

Related Posts