اپنی خوراک سے صرف اس ایک چیز کو نکال دیں، وزن خود کم ہوجائے گا، شائستہ لودھی کا مفت مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ریویو اٹ

معروف مارننگ شو ہوسٹ اور اداکارہ شائستہ لودھی نے وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے اپنے تجربے سے ایک مفید مشورہ دیا ہے۔

حال ہی شائستہ ایک مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کئی مفید معلومات دیں جن میں وزن کم کا بھی ایک نسخہ شامل تھا۔

شائستہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ جلد سے جلد وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو سفید نمک کو غذا سے نکال دیں ساتھ ہی اداکارہ نے اس کے جسم پر پڑنے والے نقصانات بھی بتائے۔

فلم استری ٹو کے اداکار مشتاق خان اغواء، 12 گھنٹے تک تشدد کا انکشاف

شائستہ نے کہا کہ نمک کا استعمال ضروری ہے، لیکن نمک کی نوعیت اور مقدار کا خیال رکھنا چاہیے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر تین دن کے لیے سفید نمک بلکل بند کر دیں تو وزن میں کم از کم 1.5 کلوگرام کی کمی آئے گی کیونکہ یہ پانی کی وزن کو کم کرتا ہے، اور بلوٹنگ سے نجات ملتی ہے۔

اداکارہ نے ہمالین نمک، لاہوری نمک یا پنک سالٹ کا استعمال کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ ان کا استعمال بھی ایک نارمل مقدار میں کرنا چاہیے کیونکہ زیادہ نمک کھانا ذہنی صحت پر برا اثر ڈالتا ہے اور یہ جسم کو پھولا ہوا محسوس کراتا ہے۔

شائستہ نے مشورہ دیا کہ صحت مند طرزِ زندگی کے لیے کم مقدار میں معیاری نمک کا استعمال کریں۔

Related Posts