کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور وزیرِ ترقئ نسواں سندھ سیّدہ شہلا رضا نے معروف قانون دان اور اینکر پرسن نعیم بخاری پر الزام لگایا ہے کہ وہ خوشامد کے باعث پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے چیئرمین مقرر ہوئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترقئ خواتین کی صوبائی وزیر سیّدہ شہلا رضا نے گزشتہ روز کہا کہ نعیم بخاری کو پی ٹی وی بورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے، چلیں کہیں تو خوشامد کام آئی۔
نعیم بخاری کو PTvبورڈ کا چیرمین مقرر کردیا ہے،چلیں کہیں تو خوشامد کام آئی
— Syeda Shehla Raza (@SyedaShehlaRaza) November 23, 2020
واضح رہے کہ شہلا رضا وفاقی حکومت کے اقدامات پر تنقید کرتی رہتی ہیں، قبل ازیں سیدہ شہلا رضا نے جزائر کے متعلق صدارتی آرڈیننس فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رات کے اندھیرے میں غیر آئینی شقوں پر مشتمل صدارتی آرڈیننس جاری کرکے سندھ اور بلوچستان کے جزائر پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔
سیدہ شہلا رضا نے گزشتہ ماہ اپنے بیان میں کہا کہ وفاق نے سندھ حکومت سے جزائر پر ترقیاتی کام کے لیے مشاورت کی درخواست کی تھی جس کو سندھ حکومت نے منظور کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق وہاں کے رہائش پذیر افراد کی رضامندی سے ترقیاتی کام کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: جزائر کے متعلق غیر آئینی آرڈینینس واپس لیا جائے۔ شہلا رضا
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی حکومت نے معروف قانون دان اور اور اینکر پرسن نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی مقرر کیا، اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نعیم بخاری کو 3 سال کے لئے چیئرمین پی ٹی وی مقرر کیا گیا۔وفاقی کابینہ کی جانب سے نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تقرری کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن بھی گزشتہ روز جاری کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت نے نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی مقررکردیا