انتخابی اصلاحات الیکشن چوری کرنے کا طریقہ ہے، شاہد خاقان عباسی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shahid khaqan abbasi talk to media in karachi

کراچی: سابق وزیراعظم اور ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات الیکشن چوری کرنے کا طریقہ ہے،الیکشن کمیشن کو حکومت کے تابع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

نیب کورٹ کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں دنیا میں ناکام ہوچکی ہیں،الیکشن کمیشن کو حکومت کے تابع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:اپوزیشن کا واک آؤٹ روکنے کیلئے وزیر اعظم کی جعلی خبر چلائی گئی۔شہباز گل

کل اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون بنایا گیا، حکومت کا دعویٰ ہے کہ کل کامیاب قانون سازی ہوئی، انتخابی اصلاحات الیکشن چوری کرنے کا طریقہ ہے، ایوان عددی برتری نہیں، اخلاقی برتری کی بنیاد پر چلتے ہیں، کل اجلاس میں ووٹنگ میں بھی دھاندلی کی گئی، حکومت نے قانون سازی کس کیلئے کی؟۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 35 سال سے قومی اسمبلی میں الیکٹرانک ووٹنگ کا نظام لگا ہوا ہے،آج تک کوئی بھی ووٹنگ اس الیکٹرانک نظام سے نہیں ہوسکی، ڈسکہ کے انتخابات پر الیکشن کمیشن کی رپورٹ پڑھ لیں، آپ ای وی ایم یا کوئی اور مشین لگالیں، چوری تو چوری ہے۔

Related Posts