ملک ترقی اس لیے نہیں کرتا کیونکہ؟ شاہد خاقان عباسی نے بڑا راز کھول دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہد خاقان عباسی
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان سے واضح کیا ہے کہ ملک ترقی اس لیے نہیں کرتا کیونکہ فیصلے کہیں اور سے ہورہے ہوتے ہیں۔ سابق ن لیگی رہنما نے بڑا راز کھول دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا ادارہ ختم کردیا جائے گا لیکن شہباز شریف حکومت نے آرڈیننس لا کر نیب کو مضبوط کردیا۔

گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نظامِ انصاف آپ کے سامنے ہے، 5 سال سے کیس کی سماعت ہورہی ہے۔ ہم نے منوں کے حساب سے کاغذات بھی جمع کرائے، عدالت میں پتہ چلا کہ ایک شخص کا کیس 2011 سے جاری ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سیاست چلانے کیلئے قائم کی گئی تھی اور آج بھی نیب کایہ ادارہ سیاست ہی چلاتا نظر آتا ہے۔ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کہتے تھے کہ کیس ہم نہیں بنواتے تھے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جاوید اقبال کہتے تھے کہ ہم پر کیسز عمران خان نے بنوائے، عمران خان کے ساتھی کہتے تھے کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کیسز بنواتے تھے، ملک ترقی اس لیے نہیں کرتا کیونکہ کوئی سرکاری افسر فیصلے نہیں کرتا۔

Related Posts