قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیائے کرکٹ میں بوم بوم آفریدی کے نام سے جانے والے شاندار کرکٹر شاہد خان کی سب سے چھوٹی صاحبزادی ” عروہ ” نے چلنا شروع کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں اُن کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ اپنی گڑیا کو جھولے میں ڈالے چلتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
شاہد آفریدی نے بیٹی کی یہ خوبصورت ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ” میری چھوٹی شہزادی کو دیکھ کر بےحد خوشی ہوئی کیونکہ اس نے چلنا شروع کردیا ہے”۔
تجھے ہر غم سے میں…..❤️
بچا کہ رکھ سکوں❤️
جہاں کی ہر خںوشی ❤️
سہ یہ دامن بھر سکوں❤️
رکھے تو قدم جہاں ❤️
میں پھول بچھا سکوں ❤️????❇️????
لالا اور بھابھی میری دعا ہے اللہ آپکی بیٹیوں کو سچی خوشیاں دیں@SAfridiOfficial @nsaafridi @TEAM_AFRIDI pic.twitter.com/5rzypCQsiv— Afifa Afridian (@AAfridien) February 5, 2021
سابق کپتان نے نے اپنی بیٹی کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ “اللّہ تعالیٰ اسے ہمیشہ سلامت رکھے”۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ “یہ میرے لیے ایک اہم دن ہے کیونکہ میں امریکا میں بھی محبت بھرے پیغامات حاصل کررہا ہوں”۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی 5 بیٹیوں کے باپ ہیں۔ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ گزشتہ سال فروری میں پیدا ہوئی تھی۔
شاہد آفریدی اکثر سوشل میڈیا پر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جبکہ ماضی میں کئی بار آفریدی کی بیٹیاں والد کو کرکٹ گراؤنڈ میں سپورٹ کرنے بھی جا چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بوم بوم شاہد خان آفریدی یکم مارچ کو اپنی 40ویں سالگرہ منائیں گے