جب تک پرانی سوچ سے نہیں نکلیں گے نمبر ون نہیں ہوں گے، شاہد آفریدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جب تک پرانی سوچ سے نہیں نکلیں گے نمبر ون نہیں ہوں گے، شاہد آفریدی
جب تک پرانی سوچ سے نہیں نکلیں گے نمبر ون نہیں ہوں گے، شاہد آفریدی

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جب تک ہم پرانی سوچ سے باہر نہیں نکلیں گے نمبر ون نہیں ہوں گے۔

شاہد آفریدی نے ہوم سیر یز کے لیے ٹیسٹ میچز کی پچز پر اہم سوال اٹھا دیا۔ اس حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ ہم صرف سپن وکٹیں ہی کیوں بناتے ہیں؟، ہمارے اندر اتنی صلاحیت ہے کہ ہم آسٹریلیا یا جنوبی افریقا جیسی وکٹ بنا سکتے ہیں۔

سابق کپتان نیشنل بینک کرکٹ ارینا پہنچے جہاں انہوں نے پاک نیوزی لینڈ سیریز کے کل سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی پچ کا معائنہ کیا۔

مزید پڑھیں:شاداب خان سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے

اس موقع پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم نے ڈومیسٹک میں ایسی وکٹیں دیکھی ہیں، کوشش کریں گے کہ مختلف پلان کے ساتھ جائیں۔

Related Posts