ملک کی موجودہ صورتحال پر شاہین آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کی موجودہ صورتحال پر شاہین آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا
ملک کی موجودہ صورتحال پر شاہین آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا

لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پاکستانی فاسٹ بولر نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے رسول اکرمﷺ کے کہے گئے الفاظ کا انتخاب کیا۔

قومی کرکٹر نے لکھا کہ ہمارے پیارے نبی اکرم ﷺ نے کہا تھا کہ مومنوں کی آپس میں ایک دوسرے سے محبت اور ہمدردی کی مثال ایک جسم کی طرح ہے، جب اس کا کوئی حصہ تکلیف میں ہوتا ہے تو سارا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے۔

شاہین آفریدی نے مزید لکھا کہ بس یہ یاد رکھنا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ ساتھ ہی کرکٹر نے ”امن“کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اس کے علاوہ شاہین آفریدی کی جانب سے عمران خان کی حمایت کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پروفائل پکچر سے کیا گیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان شاہینز نے زمبابوے اے کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

شاہین شاہ آفریدی نے فیس بک اورٹوئٹر اکاؤنٹس کی تصویر اپنی اور عمران خان کی لگائی ہے جب کہ اس پر کسی قسم کا کیپشن نہیں ڈالا۔

Related Posts