پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز کا کپتان بننے پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قلندرز نے شروع سے عزت دی ہے۔ جس ٹیم کی نمائندگی شروع کی تھی، اس کی کپتانی کا موقع ملا ہے۔ اچھا پرفارم کرنے کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے کہا کہ میرے لیے لاہور کی کپتانی اعزاز کی بات ہے۔ قلندرز کے لڑکوں کو آگے لے کر جانے کی کوشش ہوگی۔ بولنگ اور کپتانی دونوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔
کوہلی کا رویہ بہت پسند ہے، تاہم وہ لڑتے بہت ہیں، سارو گنگولی
سانحہ اے پی ایس ایک بد ترین یادداشت جیسا ہے، شاہین شاہ آفریدی