شہباز شریف کاعشائیہ،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق مشاورت مکمل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف کاعشائیہ،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق مشاورت مکمل
شہباز شریف کاعشائیہ،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق مشاورت مکمل

اسلام آباد:قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق مشاورت مکمل کرلی گئی۔

مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے بھرپور حاضری کے ساتھ شرکت کا فیصلہ کرتے ہوئے ممکنہ قانون سازی کو عددی اکثریت سے مسترد کروانے پر اتفاق کیا ہے اس سلسلے میں تمام جماعتوں نے اپنے اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

منگل کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق مشاورت کو حتمی شکل دی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں بھرپور حاضری کے ساتھ شرکت کو یقینی بنائیں گی۔

حکومت کی طرف سے مشترکہ اجلاس میں ممکنہ قانون سازی کو عددی اکثریت سے مسترد کروانے پر اتفاق کیا گیا۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے بائیس کروڑ عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

ہم نے مہنگائی اور نیب آرڈیننس کے خلاف کمر کس لی ہے حکومت کی کوشش ہے کہ چکمہ دے کر مشترکہ اجلاس سے قانون سازی کروائے ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی این آر او لینا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ متحدہ اپوزیشن پارلیمان میں اور پارلیمان سے باہر بھرپور احتجاج کرے گی اور نیب آرڈیننس کو ہر صورت روکنے کی کوشش کریں۔شہباز شریف نے کہا کہ عوامی قوت کے ساتھ ملک کو صحیح معنوں میں آگے لیکر جائیں گے۔

پیپلزپارٹی کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپوزیشن شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے،مشترکہ اجلاس میں پیپلزپارٹی مکمل تعاون کرے گی،ہمارے تمام اراکین مشترکہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں: کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات آئین کے تحت ہورہے ہیں،فواد چوہدری

انہوں نے کہاکہ بے روزگاری اور مہنگائی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ہمیں عوام کے دکھوں کا مداوا کرنا ہے،بلاول بھٹو ز ر داری نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کا شکر گزار ہوں،آپ وقتاً فوقتاً مشاورت کرتے رہتے ہیں اس موقع پر شہباز شریف اپوزیشن اراکین کیلئے پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔

Related Posts