گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ وزیراعظم اور ان کی کابینہ ہے، شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ وزیراعظم اور ان کی کابینہ ہے، شہباز شریف
گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ وزیراعظم اور ان کی کابینہ ہے، شہباز شریف

 لاہور:  مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ وزیراعظم اور اس کی کابینہ ہے۔ پی ٹی آئی کی لالچ کی وجہ سے صنعت کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہاہے۔

ملک میں جاری بجلی اور گیس کے بحران پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ مہینے سے بجلی اور گیس کی لامتناہی لوڈ شیڈنگ کا افسوسناک سلسلہ جاری ہے، گرمیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جو بدانتظامی کی انتہا ہے، گیس کی لوڈشیڈنگ سے سی این جی مالکان کو اربوں روپے کے نقصان کی صورت بھگتنا پڑ رہا ہے.

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جب ملک میں اضافی بجلی موجود ہے تو پھر لوڈشیڈنگ کرنے کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی ہے۔ اس سے بھیانک بدانتظامی اور کیا ہوسکتی ہے۔؟

شہباز شریف نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملکی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھائی، گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے پیچھے پی ٹی آئی کی دولت کمانے کی ہوس اور بدترین نااہلی ہے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ بہترین مہنگائی، بے روزگاری، تباہ حال معیشت میں گیس کی لوڈشیڈنگ عوام کی زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، حکومت بحران پر قومی اسمبلی میں بحث کرائے تاکہ اس مسئلے کا کوئی حل نکلنے سے عوام کو ریلیف مل سکے۔

رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ مقامی صنعت اور سی این جی کے شعبے کو گیس کی مکمل بندش قوم کے لئے ایک اور بری خبر ہے، اس سے پہلے گیس بحران کا ملبہ پی ٹی آئی نے ایل این جی ٹرمینل کی دو روزہ بندش پر ڈالا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور چین داسو ہائیڈروپاورپراجیکٹ کی تکمیل کے پرعزم ہے، دفترخارجہ

Related Posts