ہر کسی سے ہر چیز مانگنا شریف خاندان کا نظریہ ہے۔شہباز گل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہر کسی سے ہر چیز مانگنا شریف فیملی کا نظریہ ہے۔شہباز گل
ہر کسی سے ہر چیز مانگنا شریف فیملی کا نظریہ ہے۔شہباز گل

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ہر وقت ہر کسی سے ہر چیز مانگنا شریف فیملی کا نظریہ ہے، ن لیگ ہر کسی کو فون کرکے کہہ رہی ہے کہ ڈیل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا کہ ن لیگی رہنما ہر ایک کو فون کرکے کہہ رہے ہیں کہ ڈیل ہوگئی ہے۔ ہم نے ن لیگ سے سوال کیا تو صفائی دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اپوزیشن اچھا کام اپنی طرف اور برا وزیر اعظم سے منسوب کرتی ہے۔فیصل واؤڈا

پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ سب سے کہا جارہا ہے کہ بات بن گئی جبکہ ہمارے انکشافات سے ان کی چیخیں نکلنا شروع ہوگئیں۔ اپوزیشن کی کاوشیں اپنے ہی دام میں صیاد آگیا کے مصداق ہیں۔

گفتگو کے دوران معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا کہ ہمارا ن لیگی رہنماؤں سے سوال ہے کہ وہ پارٹی کو کیوں اوور ٹیک کرنا چاہتے ہیں؟ جبکہ پہلی ڈیل نواز شریف نے ضیاء الحق اور دوسری جونیجو کے ساتھ کی تھی۔

معاونِ خصوصی شہباز گل نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے سابق صدر مشرف سے ڈیل کرکے پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔ ن لیگ کے بڑے رہنما کہہ چکے ہیں کہ نواز شریف ڈیل کرکے بھاگ گئے تھے۔

 

Related Posts