میری فلم ”ڈنکی“ سنیل شیٹھی کو رُلا دے گی۔شاہ رخ خان کا انوکھا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ رخ خان

بالی ووڈ کنگ کہلانے والے معروف اداکار شاہ رخ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی نئی آنے والی فلم ڈنکی سنیل شیٹھی کو بیک وقت ہنسنے اور رونے پر مجبور کردے گی۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار شاہ رخ خان نے اپنی فلم ”ڈنکی“ کیلئے ”میں ہوں نا“ میں پروفیسر راگھو(ولن) کا کردار نبھانے والے سنیل شیٹھی کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار پر ردِ عمل دیتے ہوئے بڑا دعویٰ کردیا۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODM4NzYsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4Mzg3NiAtINmE2YjaryDYtNix2bkg2KfYqtin2LHZhtuSINiz25Ig2YbbgduM2rrYjCDYp9qG2r7bjCDYp9iv2Kfaqdin2LHbjCDYs9uSINmF2KrYp9ir2LEg24HZiNiq25Ig24HbjNq62Iwg2qnYsduM2YbbgSDaqdm+2YjYsSIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODM4NzcsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMTIva2FyZWVuYS0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2YTZiNqvINi02LHZuSDYp9iq2KfYsdmG25Ig2LPbkiDZhtuB24zautiMINin2obavtuMINin2K/Yp9qp2KfYsduMINiz25Ig2YXYqtin2KvYsSDbgdmI2KrbkiDbgduM2rrYjCDaqdix24zZhtuBINqp2b7ZiNixIiwic3VtbWFyeSI6Itio2KfZhNuMINmI2YjaiCDYp9iv2Kfaqdin2LHbgSDaqdix24zZhtuBINqp2b7ZiNixINmG25Ig2qnahtq+INin2K/Yp9qp2KfYsdmI2rog2b7YsSDYt9mG2LIg2qnYsdiq25Ig24HZiNim25Ig2qnbgdinINuB25Ig2qnbgSDZhNmI2q8g2KfYr9in2qnYp9ix24wg2LPbkiDZhdiq2KfYq9ix24HZiNiq25Ig24HbjNq6INi02LHZuSDYp9iq2KfYsSDaqdix2K/aqdq+2KfZhtuSINiz25Ig2YbbgduM2rrblCIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں سنیل شیٹھی کا کہنا تھا کہ میں سینما کے بڑے پردے پر شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کا جادو دیکھنے کیلئے بے چین ہوں، فلم کی پوری کاسٹ اور ٹیم کیلئے بہت خوشی ہے۔ خواہش ہے کہ سب لوگ تھیٹر میں مل کر تالیاں بجائیں۔

سنیل شیٹھی کی جانب سے حوصلہ افزاء پیغام کا جواب دیتے ہوئے اداکار شاہ رخ خان نے کہا کہ مجھے آپ سے محبت ہے اور امید کرتا ہوں کہ راج کمار ہیرانی کی دیگر فلموں کی طرح اس فلم میں بھی آپ ایک ساتھ ہنسیں گے اور روئیں گے۔

شاہ رخ خان نے سنیل شیٹھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  کہا کہ راج کمار ہیرانی کی فلموں کی کہانی آہستہ آہستہ کھلتی ہے اور لوگ ان پر ہنسنے اور رونے لگ جاتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ انا (سنیل شیٹھی) بھی تھیٹر میں بیٹھ کر ہنسیں گے اور روئیں گے۔

Related Posts