اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیابی، انتخابات کے اعلان کا وقت آگیا۔شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسمبلی میں واپسی بے معنی، ہمارا انتخابات کا مطالبہ برقرار ہے۔شاہ محمودقریشی
اسمبلی میں واپسی بے معنی، ہمارا انتخابات کا مطالبہ برقرار ہے۔شاہ محمودقریشی

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیابی کے تناظر میں کہا ہے کہ انتخابات کے اعلان کا وقت آگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پرویز الٰہی کو آج ایک بار پھر اعتماد کا ووٹ ملا۔ حزبِ اختلاف جماعتوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

عوام دیانتدار امیدواروں کو ووٹ دیں، علامہ راشد سومرو

مرکزی رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لوگ کراچی سے بھی لاہور آگئے، پنجاب اسمبلی میں اسلام آباد جیسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش ہوئی۔ پرویز الٰہی کی کامیابی پر عمران خان کومبارکباد دیتا ہوں۔ وکلاً نے عمدہ طریقے سے قانونی جنگ لڑی۔

سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت ناکام ہوگئی، ہم نے 186ووٹ حاصل کیے جو درکار تھے۔ اسمبلی میں کون موجود تھا اور کون نہیں، اس کا ریکارڈ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے۔ شکست تسلیم کرلینا ہی جمہوریت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو غیر یقینی صورتحال سے نکالنے کیلئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ حالات بڑی تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں۔ ضمنی الیکشن میں بھی عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا۔ ایم کیو ایم نے احتجاج کیا، کراچی کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ 

 

Related Posts