عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوائے۔شاہ محمود قریشی کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم رکوائے۔شاہ محمود قریشی کا مطالبہ
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم رکوائے۔شاہ محمود قریشی کا مطالبہ

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور بھارتی فوج کے مظالم فوری طور پر رُکوائے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے مقبوضہ کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ سفیروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی پر امتِ مسلمہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جبکہ مقبوضہ وادی آج دُنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے۔

ویڈیو لنک خطاب کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 اگست کے بھارتی اقدامات اور کشمیر کی آئینی حیثیت میں تبدیلی کے بعد مقبوضہ کشمیر تاریکی میں ڈوبا رہا تاہم آج بھارت کے زیرِ قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال دُنیا کی نظروں سے اوجھل نہیں ہے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ جموں و کشمیر میں عوام پر ناقابلِ بیان مظالم ڈھا رہی ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے اور بھارتی فوج کی ظلم و بربریت کو رُکوائے۔ مسئلۂ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: صرف آج نہیں مسلسل کشمیر کے لئے آواز اٹھانی ہے۔گورنرسندھ

Related Posts