پی ایس ایل 7،شاداب خان سب سے زیادہ وکٹس لینے والے اسپنر بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 7،شاداب خان سب سے زیادہ وکٹس لینے والے اسپنر بن گئے
پی ایس ایل 7،شاداب خان سب سے زیادہ وکٹس لینے والے اسپنر بن گئے

لاہور: اسلام آباد یونائیٹیڈ کے کپتان نے تاریخ رقم کردی، شاداب خان پی ایس ایل میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے اسپنر بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی جیمز وینس کو آؤٹ کردیا جس سے ان کی پاکستان سپر لیگ میں حاصل کی گئی وکٹس 62 ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل 7، کوئٹہ نے اسلام آباد کو 5وکٹوں سے شکست دیدی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد نواز نے پی ایس ایل کے 66 میچز کھیل کر مخالف ٹیموں کے 61 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، تاہم شاداب خان نے محض 58 میچز کھیل کر 62 وکٹس لیں اور سب سے زیادہ کھلاڑی آؤٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

گزشتہ روز کے میچ میں محمد نواز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دستیاب نہ ہوسکے۔ آل راؤنڈر محمد نواز کو 2 روز قبل ہی زخمی ہونے کے باعث پاکستان سپر لیگ سے باہر ہونا پڑا۔  محمد نواز آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کا حصہ بھی نہیں بن سکیں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دینے میں کامیاب ہوگیا۔

کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے گزشتہ روز ٹاس جیت کر اسلام آباد کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اننگ کا آغاز قدرے بہتر کیا، مگر 48 کے مجموعی رنز پر پہلی وکٹ گنوا دی، رحمان اللہ گرباز 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

Related Posts