اسحاق ڈار ڈالر نیچے نہ لاسکے، معاشی صورتحال پر بڑا فیصلہ جمعے تک ہوگا۔شبرزیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میرے حساب سے ملک دیوالیہ ہوچکا ہے، شبر زیدی
میرے حساب سے ملک دیوالیہ ہوچکا ہے، شبر زیدی

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار ڈالر نیچے نہیں لاسکے، ملک کی معاشی صورتحال پر بڑا فیصلہ جمعے تک ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ جس نہج پر پاکستان آج پہنچا ہے، ایک ہفتہ بھی نہیں گزارا جاسکتا۔ معاشی صورتحال پر بڑا فیصلہ ہونے والا ہے۔ اسحاق ڈار ڈالر کا جگاڑ نہیں کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک سوزوکی موٹرز کا آٹوموبائل پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

گفتگو کے دوران شبر زیدی نے کہا کہ اسحاق ڈار ڈالر کو نیچے لانے میں ناکام رہے ہیں، ڈالر کے اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک ریٹ میں 25 روپے کا فرق ہے۔ ملک کی معاشی صورتحال خوفناک ہوچکی ہے جس کے تحت ملک کو مزید چلایا نہیں جاسکتا۔

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت آئی ایم سے خطرناک ڈیڈ لاک کی ذمہ دار ہے۔ آئی ایم ایف سمجھتا ہے کہ مارچ سے قبل نگراں حکومت سے مذاکرات ہوں گے۔ موجودہ حکومت مارچ تک قائم رہتی ہے تو مذاکرات نہیں ہوں گے۔

شبر زیدی نے معاشی صورتحال کے متعلق کہا کہ ملک میں ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن ریٹ میں 25 روپے کا فرق تباہ کن ہے۔ پاکستان کو ساڑھے 8 ارب ڈالرز کا قرض ادا کرنا ہے تاہم ملکی خزانہ خالی، حوالہ ہورہا ہے جبکہ برآمدات کا بھی بیڑہ غرق ہوچکا ہے۔

 

Related Posts