شادی شدہ جوڑوں میں افہام و تفہیم، اعتماد اور مطابقت ضروری ہے۔شان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ شادی شدہ جوڑوں کے مابین افہام و تفہیم، اعتماد اور مطابقت ضروری ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس شوبز انڈسٹری کی بہت خوبصورت جوڑیوں نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لیں۔ ناظرین نے سجل علی، احد رضا میر، مدیحہ رضوی، حسن نعمان، ثنا فخر، فیروز خان اور علیزہ سلطان کو علیحدگی اختیار کرتے دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں:

 ٹام کروز کی فلم ٹاپ گن ایکشن مووی کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب

اداکار شان شاہد کی آمنہ شان سے شادی کو کئی سال بیت چکے ہیں۔ ایک ٹاک شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکار شان نے کہا کہ شادی شدہ جوڑوں میں افہام و تفہیم اور اعتماد بہت ضروری ہوتا ہے اور مطابقت کی بھی بہت اہمیت ہے۔ معاف کرنا بھی ضروری ہے۔

گفتگو کے دوران اداکار شان شاہد نے شوبز انڈسٹری پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کبھی کبھی محبت کے خیال سے پیار کرتے ہیں اور یہ نہیں سوچتے کہ ہمارے فیصلے سے زندگیوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ اس وجہ سے بہت سی ٹوٹ پھوٹ ہوجاتی ہے۔

خیال رہے کہ اداکار شان شاہد کی فلم ضرار حال ہی میں 25 نومبر کے روز سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ فلم میں کرن ملک اور شان شاہد کے علاوہ ندیم بیگ، نیئر اعجاز، شفقت چیمہ اور رشید ناز بھی مرکزی کرداروں میں جلوہ گر نظر آرہے ہیں۔

Related Posts