ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ قریبی رشتہ دار کی جنسی زیادتی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹریبیون

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پنجاب کے علاقے لودھراں میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا واقعہ گزشتہ روز گیلے وال میں پیش آیا۔ ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو ملزم متاثرہ لڑکی کا رشتے دار ہے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ لڑکی کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے، رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

دوسری طرف بھارت میں غیر اخلاقی حرکت سے روکنے پر 10ویں جماعت کے طالب علم نے اپنی خالہ کو قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹک کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں 10 ویں جماعت کا طالب علم اپنی خالہ کے گھر موجود تھا۔

پولیس نے بتایا کہ کم عمر طالب علم نے اپنی خالہ کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے کی کوشش کی جس پر خالہ نے اسے ڈانٹا، نوجوان نے کسی کو بتا دینے کے خوف کے مارے اپنی خالہ کو مارنے کا منصوبہ بنایا اور سوتے ہوئے خاتون کے منہ پر تکیہ رکھ کر اسے مار ڈالا۔

Related Posts