غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی بے دخلی پر پاک افغان شدید کشیدگی کی فضا میں اہم طالبان وزیر وفد کے ہمراہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
افغان وزیر تجارت نورالدین عزیزی دورہ پاکستان کے دوران دو طرفہ تجارتی تعلقات پر بات چیت کریں گے۔
افغان وزیر تجارت پاک افغان ازبک سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سہ فریقی اجلاس کیلئےازبکستان کا اعلی سطح کا وفد بھی اسلام آباد میں موجود ہے۔
مذہبی جماعت جے یو آئی نے فلسطین کیلئے فنڈ ریزنگ کا آغاز مندر سے کردیا
واضح رہے کہ 8 نومبر کو نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں عبوری حکومت قائم ہونے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک افغان تعلقات مشترکہ مذہب اور بھائی چارے پر مبنی ہیں، پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کی 4 دہائیوں تک میزبانی کی، تاہم گزشتہ 2 سال میں افغان سرزمین سے دہشت گرد کارروائیوں میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے کئی خودکش حملوں میں افغان شہری ملوث تھے جبکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں پاکستان مخالف سرگرمیوں کا ذکر کیا گیا۔
نگراں وزیر اعظم کی جانب سے حقیقت سامنے لانے پر افغانستان کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا کہ جس طرح امارت اسلامیہ افغانستان میں امن و استحکام چاہتی ہے اسی طرح پاکستان میں بھی امن چاہتی ہے۔
افغان حکومت (طالبان) کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امارت اسلامیہ کسی کو بھی افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔