انٹر نیشنل ہیومن رائٹس ایڈ جسٹس نیٹ ورک مظلوم طبقے کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور کردار اداکرے گی۔
ان خیالات کا اظہار انٹر نیشنل ہیومن رائٹس ایڈ جسٹس نیٹ ورک کے چیئرمین آصف ملک نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
اسلام میں انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں، آرمی چیف
آصف ملک نے معروف سماجی شخصیت حیدر علی، محمد سعید اور اویس غیاث کی انٹر نیشنل ہیومن رایٹس ایڈ جسٹس نیٹ ورک میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انٹر نیشنل ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس نیٹ ورک مظلوم طبقے کی آواز ہے، ہم رنگ و نسل اور ذات پات کی تفریق اور امتیاز سے بالاتر ہو کر خدمت انسانیت پر یقین رکھتے ہیں۔
دریں آئی ایچ آر جے این کے چیئرمین آصف ملک نے معروف سماجی کارکن اویس غیاث کو ڈسٹرکٹ سینٹرل کا صدر، محمد سعید کو کوآرڈینیٹر برائے پاکستانی بنگالی و بہاری ضلع وسطی اور حیدر علی کو کوآرڈینیٹر برائے پاکستانی بنگالی و بہاری پاکستان مقرر کیا ہے۔