مشہورومعروف کینیڈین گلوکار ویکنڈ کی متنازعہ سیریز ”دی آئڈل“ ایک سیزن کے بعد اختتام پذیر ہوگئی جس کے متعلق اختتامی بیان بھی سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق ویکنڈ کی متنازعہ سیریز کے متعلق ایچ بی او کا کہنا ہے کہ دی آئڈل ہمارے اشتعال آمیز اوریجنل پروگرامز میں سے ایک رہا جس کے متعلق عوامی ردِ عمل سے ہمیں اتفاق ہے۔
حدیقہ کیانی کی شدید زخمی حالت میں ویڈیو سامنے آگئی
ترجمان ایچ بی او نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ بہت سوچ بچار کے بعد ایچ بی او اور دی آئڈل کے پروڈیوسرز اور تخلیق کاروں نے بھی سیریز کے دوسرے سیزن کے ساتھ آگے نہ بڑھنے کا فیصلہ کیا۔
بیان میں ترجمان ایچ بی او نے کہا کہ ہم تخلیق کاروں، کاسٹ اور اداکاروں کی قابلِ قدر کارکردگی کیلئے شکر گزار ہیں جبکہ آئڈل کی کہانی لیونسن اور ویکنڈ کے ذہن کی پیداوار بتائی جاتی ہے۔
دی آئڈل کی کہانی جوسیلین کے گرد گھومتی ہے جو ایک نامور پاپ گلوکارہ ہے جسے نروس بریک ڈاؤن ہوا اور اس کا آخری دورہ منسوخ کرنا پڑا جو امریکا میں سب سے خوبصورت پاپ اسٹار بننا چاہتی ہے۔
بعد ازاں یہ مرکزی کردار ٹیڈروس نامی سیلف ہیلپ گرو کے ساتھ تعلقات وابستہ کرلیتا ہے۔ ویکنڈ کے ساتھ ساتھ سیریز کی کاسٹ میں للی روز ڈیپ، ڈین لیوی، ہینک ازاریہ اور جین ایڈمز جیسے بڑے اداکار شامل ہیں۔