یوایس اوپن ،وکٹوریہ آزارینکا نے سرینا ولیمز کو فائنل کی دوڑسے باہر کردیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Serena Williams falls to Azarenka in U.S. Open semi-finals

نیو یارک :وکٹوریہ آزارینکا نے ٹاپ سیڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں سرینا ولیمز کوشکست دیکر امریکی اسٹار کو فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا ہے۔

بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا ہفتہ کو فلشنگ میڈوس میں کھیلے جانے والے اپنے تیسرے فائنل میں جاپان کی نومی اوساکا کا مقابلہ کریں گی، جو2012 اور 2013 میں سریناولیمز سے ہار گئی تھی۔

امریکی اسٹار سرینا ولیمز نے پہلے راؤنڈ میں بھرپور کھیل پیش کیا تاہم سات سالوں میں اپنا پہلا گرینڈ سلیم سیمی فائنل کھیلنے والی آزارینکا نے دوسرے راؤنڈ میں سرینا ولیمز کو زیر کرلیا۔

38 سالہ سیرینا ولیمز ٹخنے کی انجری کے بعد فٹنس کے مسائل سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا نے یوایس اوپن کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیرینا ولیمز نے ٹائٹل جیت کر چیک متاثرین کے نام کردیا

Related Posts