آسٹریلیا میں آتشزدگی: ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمز نے ٹائٹل جیت کر چیک متاثرین کے نام کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلیا میں آتشزدگی: ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمز نے ٹائٹل جیت کر چیک متاثرین کے نام کردیا
آسٹریلیا میں آتشزدگی: ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمز نے ٹائٹل جیت کر چیک متاثرین کے نام کردیا

آک لینڈ: ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمز نے 3 سال پر محیط ٹائٹل کی جیت کی رقم کا چیک آسٹریلیا کے جنگلوں میں لگنے والی آگ کے متاثرین کے نام کردیا ہے۔

جیت کی رقم متاثرین کے نام کرنے کا اعلان ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز نے ورلڈ ٹینس آرگنائزیشن کے آک لینڈ کلاسک فائنل کے بعد کیا جو آج کھیلا گیا۔

ٹینس میں سابق عالمی نمبر 1 سیرینا ولیمز نے متاثرینِ آتشزدگی کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے رواں ماہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتنے کے لیے توقعات ظاہر کیں۔

سابق عالمی نمبر 1 سیرینا ولیمز مارگریٹ کورٹ کے 24 گرینڈ سلیم ٹائٹلز کا  گزشتہ ریکارڈ برابر کرناچاہتی ہیں جبکہ انہوں نے 43 ہزار امریکی ڈالرز کا چیک آسٹریلوی جنگلوں کی آتشزدگی کے متاثرین کے نام کردیا۔

38 سالہ سیرینا ولیمز نے چیک متاثرینِ آتشزدگی کے نام کرتے ہوئے بتایا کہ آگ لگنے کے واقعات نے انہیں جذباتی طور پر بری طرح متاثر کیا ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

سیرینا ولیمز نے کہا کہ میں نے ٹورنامنٹ کے آغاز پر ہی یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ میں ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی تمام تر رقم ڈونیشن میں دے دوں گی۔ گزشتہ 20 سال سے زائد عرصے سے میں آسٹریلیا میں کھیل رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں ہونے والی آتشزدگی کی خبریں اور جو کچھ آسٹریلیا میں آگ نے کیا، وہ دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوا۔ عوام الناس اور جانوروں نے اپنے گھر کھو دئیے، میں مدد کرنا چاہتی ہوں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا کے جنگلوں میں حالیہ آتشزدگی کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے سابق آسٹریلین لیجنڈری اسپن باؤلر شین وارن کی کیپ مہنگے داموں فروخت کر دی گئی۔

سابق آسٹریلین اسپنر شین وارن نے اپنی سبز رنگ کی ٹیسٹ کیپ آتشزدگی متاثرین کی مدد کے لیے وقف کرتے ہوئے اسے نیلام کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر  شعیب اختر نے بھی عوام کو بڑھ چڑھ کر بولی لگانے کا مشورہ دیا۔

مزید پڑھیں:  متاثرین کی امداد کے لیے  کیپ مہنگے داموں فروخت

Related Posts