سینئر سیاستدان سینیٹر تاج حیدر انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مرحوم پیپلزپارٹی کے نظریاتی رہنما تھے، فوٹو دی نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر تاج حیدر انتقال کر گئے۔

اہل خانہ کے مطابق تاج حیدر مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں مختصر علالت کے بعد دوران علاج وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

پی پی رہنما وقار مہدی کا کہنا ہے کہ تاج حیدر ہمارے دیرینہ ساتھی اور بہترین سیاسی کارکن تھے، وہ پیپلز پارٹی کے بنیادی و نظریاتی کارکنان میں سے ایک تھے۔

وقار مہدی کا مزید کہنا ہے کہ تاج حیدر کی سیاسی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

سینیٹر تاج حیدر سیاستدان، دانشور اور مارکسسٹ مفکر تھے۔ وہ 8 مارچ 1942 کو  برطانوی ہندوستان (موجودہ بھارت) میں پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان 1947 میں تقسیمِ ہند کے بعد پاکستان منتقل ہوا۔

تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی ارکان میں سے تھے۔ انہوں نے طویل عرصے تک پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

Related Posts