سینئر سیاستدان محمود مولوی کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
فوٹو ایم ایم نیوز

سینئر سیاستدان اور سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے بزرگ سیاستدان جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اور جمہوری عمل کے تسلسل سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی۔

ملاقات کے دوران ملک بالخصوص کراچی کے عوامی مسائل، خاص طور پر شہری سہولیات، انفراسٹرکچر اور صوبے میں گورننس کے معاملات بھی زیر بحث آئے۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور سیاسی رابطوں کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے پر گفتگو کی گئی۔

Related Posts