نور مقدم کیس کے سینئر وکیل کے کیس سے متعلق اہم انکشافات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نور مقدم کیس کے سینئر وکیل کے کیس سے متعلق اہم انکشافات
نور مقدم کیس کے سینئر وکیل کے کیس سے متعلق اہم انکشافات

اسلام آباد:نور مقدم کیس کو کافی دن گزرنے کے باوجود کوئی بھول نہیں پار ہا، عثمان مرزا، اسامہ ستی وغیرہ دیگر جرائم کے کیسز وقت کے ساتھ ساتھ لوگ بھولتے جا رہے ہیں،لیکن نور مقدم قتل کیس نے معاشرے پر بہت برا اثر چھوڑا ہے۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نور مقدم کے کیس کے سینئر وکیل سردار نوید نے بتایا کہ نور مقدم کیس نے سوسائٹی پر بہت برا اثر چھوڑا ہے، کیونکہ جس بہیمانہ طریقے سے نور مقدم کو قتل کیا گیا وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

قاتل نے اتنی بے رحمی سے قتل کیا کہ مقتولہ کا سر تن سے جدا کر دیا، اب تو سوسائٹی میں لوگوں نے بیٹیوں کے بعد بیٹوں پر بھی نظر رکھنا شروع کر دی ہے،کیونکہ اس سے پہلے لڑکیوں پر زیادہ توجہ دی جاتی تھی کہ وہ گھر سے باہر نہ نکلے اگر گھر سے باہر نکلتی ہیں تو شام کو گھر جلدی آئیں۔نشہ استعمال نہ کریں۔

لوگوں نے اپنے بچوں پر توجہ دینا شروع کر دی ہے،تاکہ وہ بے راہ روی کا شکار نہ ہوجائیں اور مختلف پارٹیز نہ کریں،جہاں ڈرگز استعمال ہوتی ہوں، ابھی کیس عدالت میں ہے،میڈیا پر مختلف قسم کی چہمگوئیاں کی جارہی ہیں۔

کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے عدالت میں شواہد پیش کیے جا رہے ہیں،انویسٹی گیشن آفیسر چالان عدالت میں پیش کر رہے ہیں ثبوت کی بنیاد پر عدالت فیصلہ دے گی لیکن یہ اپنی نوعیت کا انوکھا قتل ہے ابھی چلان مکمل ہونا باقی ہے۔

سینئر وکیل سردار نوید کا کہنا تھا کہ چالان مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا،پھر اس پر بحث ہوگی،دونوں طرف کے وکلاء اس پر بحث کریں گے،پھر تمام حقائق کی روشنی میں عدالت فیصلہ دے گی،قبل از وقت اس کیس کے بارے میں کچھ بھی کہنا یا کوئی حتمی رائے نہیں دی جا سکتی۔

Related Posts