اسلام آباد: لڑکی کو ہراساں کرنے والے سینیٹ کے آفیسر کی معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، پولیس نے ہراسگی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
ذرائع کے مطابق چار ماہ کیلیے ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر صدیق کو معطل کردیا گیا ہے،واضح رہے کہ سینیٹ کا گریڈ 18کا افسر لڑکیوں کی ویڈیو بنا کر انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
ویڈیو بنانے والا رانا اظہر سینیٹ کی قانون سازی برانچ کا گریڈ 18 کا ملازم ہے، ویڈیو وائرل ہونے پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے خواتین سے رابطہ کیا گیا تھا جبکہ واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ خواتین نے اے ٹی ایم پر ان کی ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے والے شخص کی ویڈیو بنا لی تھی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا تھا۔
ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ خواتین نے ویڈیو بنا نے والے شخص سے پوچھا کہ وہ ان کی ویڈیو کیوں بنا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: سینیٹ کا سرکاری ملازم خواتین کی نازبیا ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے لگا، ویڈیو وائرل