صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلین ٹری سونامی، ملک بھر میں 1.81ارب پودے لگائے جاچکے ہیں۔صدرِ مملکت
بلین ٹری سونامی، ملک بھر میں 1.81ارب پودے لگائے جاچکے ہیں۔صدرِ مملکت

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوانِ بالا کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت نے سینیٹ کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کرتے ہوئے تمام سینیٹرز کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت جاری کردی۔

یہ بھی پڑھیں: 

پی ٹی آئی کا چیئرمین سینیٹ سے نشست چھوڑنے کا مطالبہ

بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کل ہونے والے سینیٹ اجلاس کے دوران قانون سازی کے ساتھ ساتھ قومی و بین الاقوامی اہمیت کے حامل امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست کو خالی قرار دینے کی درخواست خارج کردی۔

الیکشن کمیشن نے حلف نہ اٹھانے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے کے معاملے پر 26 ستمبر 2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دینے کے کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی تھی، وزیر خزانہ نے پاکستان پہنچ کر بطور ممبر سینیٹ اور بطور وزیر خزانہ حلف لیا تھا۔

گزشتہ برس نومبر کے دوران پی ٹی آئی نے چیئرمین سینیٹ سے نشست چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا جو سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد سامنے آیا۔ تحریکِ انصاف رہنماؤں نے حملے کی شدید مذمت کی۔ 

Related Posts