وفاقی حکومت سینیٹ انتخابات کے دوران صوبہ پنجاب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کیلئے تیار ہے جس پر گورنر ہاؤس لاہور میں اہم مشاورت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں حکومتی ٹیم کے مابین مشاورت ہوئی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیرِ اعلیٰ عمان بزدار، وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشاورت اور معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی مشاورت میں شریک ہوئیں۔ اس دوران سینیٹ انتخابات میں صوبہ پنجاب سے نشستیں حاصل کرنے کی حکمتِ عملی پر گفتگو ہوئی۔
باوثوق ذرائع کے مطابق صوبائی وزراء کو اراکینِ اسمبلی سے رابطوں کی ذمہ داریاں دئیے جانے کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ ہم اتحادیوں سے مل کر سینیٹ انتخابات میں مخالفین کو سرپرائز دینے کیلئے تیار ہیں۔ جن امیدواروں کو پی ٹی آئی فائنل کرے، انہیں کامیاب کرایا جائے گا جبکہ اپوزیشن ووٹ چوروں کی حمایت کر رہی ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ جتنی مرضی دھمکیاں دی جائیں، وزیرِ اعظم کا منصب عمران خان کیلئے رہے گا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہر محاذ میں جیسا ہوا، سینیٹ میں بھی ویسا ہی ہوگا، اپوزیشن شکست کھائے گی۔ تمام اراکینِ اسمبلی پی ٹی آئی کی پالیسیوں کے ساتھ ہیں۔ اپوزیشن کو مستقبل میں بھی مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کیلئےترمیمی مسودہ تیار