332ارب کا پریمیم ،پنجاب میں یکم جنوری سے عوام کوصحت کارڈ کی فراہمی شروع

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sehat insaf card
imran khan health card

لاہور:پنجاب کی عوام کو یکم جنوری سے صحت کارڈ کی فراہمی شروع ہو جائے گی،پنجاب میں صحت کارڈ پر3سال میں 332ارب روپے کا پریمیم دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صحت کارڈ کیلئے اہم اقدامات کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد نئے سال کے آغاز سے کارڈز کا اجرا ء شروع ہو جائے گا۔اس حوالے سے باقاعدہ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں وزیراعظم عمران خان شریک ہوں گے۔

وزیرصحت پنجاب نے وزیراعظم کو صحت کارڈسے متعلق بریف کیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ انشورنش کمپنی اوردیگرمعاملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ وزیراعظم نے صحت کارڈ پر جائزہ اجلاس میں نئی ہدایات جاری کر دیں۔

مزید پڑھیں:حکومت کے اہم اقدامات: صحت کارڈ اور پناہ گاہ عوام کے لیے سہولیات کا بڑا وسیلہ قرار

واضح رہے کہ ملک میں لاکھوں افراد روزمرہ کی بنیاد پر صحت کارڈ سے مستفید ہو رہے ہیں ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 53 ہزار 480 خاندان صحت کارڈ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوامیں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں صحت کارڈ 12 لاکھ 11 ہزار 420 خاندانوں کے لیے تحفظ کا وسیلہ ثابت ہوئے ہیں جبکہ پنجاب میں اب تک صحت کارڈ 38 لاکھ 78 ہزار618 خاندانوں کی صحت کے ضامن ہیں۔

Related Posts