پاکستان میں 9 محرم کے جلوس کیلئے سیکیورٹی سخت، ہزاروں سیکیورٹی اہلکار تعینات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی اسلام آباد میں نواسہ رسول جگر بتول کی یاد میں یوم عاشور کے جلوس اختتام پذیر ہو گئے
راولپنڈی اسلام آباد میں نواسہ رسول جگر بتول کی یاد میں یوم عاشور کے جلوس اختتام پذیر ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج 9 محرم الحرام کے ماتمی جلوس مختلف مقامات سے برآمد ہوں گے جن کیلئے سیکیورٹی سخت کردی گئی اور پولیس اور رینجرز سمیت ہزاروں سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں 9 محرم الحرام کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا نشتر پارک اور پھر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا جس کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔

آج شہرِ قائد میں 9 محرم الحرام کے روز 5 ہزار 47 سیکیورٹی اہلکار جلوس کی نگرانی اور سیکیورٹی کیلئے تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیس کے 80 سینئر افسران سمیت 822 این جی ورکرز، 4 ہزار 222 ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبل سیکیورٹی کا حصہ ہیں۔

جلوس سے قبل 12 بجے کراچی کے نشتر پارک میں مجلس ہوگی۔ عزادارانِ مجلس دن 2 بجے علی رضا امام بارگاہ پر نمازِ ظہرین ادا کریں گے۔ مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ 

لاہور میں 9 محرم الحرام کا ماتمی جلوس عزا خانہ پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوگا جو پانڈو اسٹریٹ اور عالمگیر روڈ سے ہوتا ہوا سراج بلڈنگ چوک پہنچے گا۔ شرکائے جلوس سراج بلڈنگ چوک پہنچ کر نمازِ ظہرین ادا کریں گے۔

نویں محرم الحرام کا جلوس آج رات 12 بجے امام بارگاہ پانڈو اسٹریٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ اسی طرح پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بھی چھوٹے بڑے ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزریں گے۔

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کی نگرانی اور سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردئیے گئے۔ جلوسوں کی گزرگاہوں سے عام شہریوں کو گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی جن کیلئے متبادل راستوں کے پلان جاری کردئیے گئے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران جلوس کے روایتی راستوں سے متعلق ٹریفک پلان جاری کردیا گیا جبکہ شہریوں کو آمدورفت کے دوران احتیاط کی ہدایت کردی گئی۔

آج سے 2 روز قبل محرم کے جلوسوں کیلئے ٹریفک پلان جاری کیا گیا۔ کراچی میں 8 محرم کا روایتی جلوس اپنے طے شدہ راستوں سے گزرتا ہوا کراچی کے علاقے کھارادر میں حسینیاں ایرانیاں تک جا پہنچا۔

مزید پڑھیں: کراچی، 8، 9 اور 10 محرم الحرام کا ٹریفک پلان، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

Related Posts