شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک دہشتگرد ہلاک

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اسپین وام میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے دہشت گرد کا اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ کوئی جانی نقصان پاک فوج کے عزم و حوصلے کو شکست نہیں دے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس بی نے ٹوکیو اولمپکس میں خراب کارکردگی کا ذمہ دار پی او اے کو قرار دے دیا

Related Posts