سیکورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، مطلوب دہشت گرد مارا گیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
سیکورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، مطلوب دہشت گرد مارا گیا
سیکورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، مطلوب دہشت گرد مارا گیا

راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان، خیبر پختونخوا کے علاقے میر علی میں خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران ایک مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد میر علی کے علاقے میں ایک ٹھکانے پر موجود ہیں۔ جس پر فوری کارروائی کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد عارف اللہ عرف داد اللہ کو اس کے منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

Related Posts