بلوچستان میں فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت6 دہشت گرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Security forces kill six terrorists in Balochistan’s Harnai

راولپنڈی:بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا کمانڈر سمیت6 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ہرنائی کے علاقے جمبوروکے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈر طارق عرف ناصر سمیت 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ و بارود کا بڑا ذخیرہ بھی بر آمد کرلیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر جاری رہا ،دہشت گردوںنے فرار کی کوشش میں فائرنگ کی ، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:پشاور کے علاقہ شاہ پور میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، داعش کے 3 دہشتگرد ہلاک

خیال رہے کہ اس سے قبل کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پشاور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

کالعدم تنظیم داعش کے دہشت گردوں کی شاہ پور میں موجودگی کی اطلاع پر 3 روز قبل سی ٹی ڈی کے اسپیشل چھاپہ مار اسکواڈ نے انٹیلی جنس آپریشن کرتےہوئے علاقہ شاہ پور کا محاصرہ کرلیا۔

Related Posts