خیبر اور جنوبی وزیرستان میں کامیاب آپریشن، 3دہشت گرد ہلاک ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور: سکیورٹی فورسز نے خیبر اور جنوبی وزیرستان میں کامیاب آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں:

یومِ عاشور مذہبی جوش و جذبے سے آج منایا جارہا ہے

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے باغ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گرد کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔

بیان کے مطابق ضلع جنوبی وزیر ستان میں بھی سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 2 مزید دہشت گردوں کو مقابلے کے دوران ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی میں بھی ملوث تھے۔ دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد سرچ آپریشن کیا گیا اور علاقے کو دہشت گردوں سے کلیئر کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کو اکھاڑ پھینکنے کیلئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ 

Related Posts